امپورٹڈ حکومت نے ٹی وی اور یوٹیوب پر عمران خان کے جلسے کی کوریج بند کردی۔
چیئرمین
تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ٹی وی چینلز پر میرے جلسے کی
کوریج روک دی۔
ٹوئٹر
پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے میری تقریر کے دوران یوٹیوب کو
بھی بلاک کر دیا، ایسا قدم ان لوگوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو سیاسی اور معاشی انتشار کی طرف لے جا
رہے ہیں۔
دوسری
جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ
حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب کو بلاک کردیا۔
شیریں مزاری
عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب بلاک کر دی گئی۔
پاکستان
تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے
سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب بلاک کر دی۔
شیریں
مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوٹیوب کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
(پی ٹی اے) نے اس وقت بلاک کر دیا جب عمران خان تقریر کر رہے تھے۔
سابق
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شرمناک فعل ہمیں خاموش نہیں کر سکے گا، فاشزم اپنے عروج
پر ہے، لفظ تلوار سے زیادہ مضبوط ضرور ہے۔
واضح
رہے کہ چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب شروع کیا تو
اس کے کچھ ہی دیر بعد یوٹیوب تک صارفین کی رسائی بند کردی گئی۔ تقریر کے بعد یوٹیوب
تک رسائی کھول دی گئی۔
اس
حوالے سے ٹوئٹر پر صارفین اور کچھ صحافیوں کی جانب سے یوٹیوب کو بلاک کیے جانے کی
شکایات سامنے آئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے حکومت نے
جان بوجھ کر یوٹیوب کو بلاک کیا۔
ٹویٹر
پر یوٹیوب ڈاؤن کے نام سے ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔
0 Comments